منگل، 28-جولائی،2026
منگل 1448/02/14هـ (28-07-2026م)

بھارت میں سوشل میڈیا پر پابندیاں سخت، مودی حکومت کے خلاف تنقیدی مواد ہٹانے کا حکم

28 جولائی, 2026 11:50

بھارت میں مودی حکومت نے اپنی نااہلی پر ہونے والی تنقید کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پر سنسرشپ اور پابندیاں سخت کر دی ہیں۔

بھارت میں نریندر مودی کی قیادت میں قائم حکومت نے اپنی پالیسیوں اور نااہلی پر بڑھتی ہوئی تنقید کو دبانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر مختلف کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر آزادیِ اظہار کو محدود کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں تاریخ مسخ کرنے کی بھارتی کوشش، لائبریریوں میں کتابوں کا آڈٹ شروع

بھارتی اخبار دی وائر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے متعدد سوشل میڈیا اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شائقین کی جانب سے پوسٹ کی گئی تنقیدی ویڈیوز، میمز اور دیگر مواد کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

پولیس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر تنقیدی مواد کی نشاندہی کی جا رہی ہے، تاہم یہ بات تاحال واضح نہیں ہو سکی کہ پولیس یہ کارروائی کس قانون کے تحت کر رہی ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے 2021 سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قوانین میں ترامیم کے ذریعے آن لائن مواد پر اپنا سرکاری کنٹرول کافی بڑھا دیا ہے۔

ملک کے نوجوان مودی حکومت کی معاشی نااہلی کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھا رہے ہیں، جنہیں اس طرح دبایا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔