سعودی عرب پر حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں، ایرانی حکام

ایرانی عسکری اہلکار نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے تمام الزامات کی سخت تردید کردی۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک باخبر ایرانی عسکری اہلکار نے کہا ہے کہ تہران کا سعودی عرب میں قائم اہداف کی جانب دوسرے ممالک کی سرزمین سے داغے گئے کسی بھی قسم کے میزائل یا ڈرونز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کی جانب سے ایران پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی سرزمین سے تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، سعودی وزارت دفاع
ایرانی عسکری اہلکار نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی مفادات یا سعودی اثاثوں کے خلاف ہونے والی کسی بھی عسکری کارروائی کو اسلامی جمہوریہ ایران سے جوڑنا ایک بہت بڑی تزویراتی غلط فہمی ہے، جو کہ خطے کی حقیقی صورتحال اور حالات سے عدم واقفیت کو ظاہر کرتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












