عراقی سرزمین سے تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، سعودی وزارت دفاع

سعودی وزارت دفاع نے اپنی اہم ترین تیل تنصیبات پر عراق کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی اہم ترین تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عراق کی سرزمین سے داغے گئے کئی مسلح ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی حمایتی ملیشیاؤں کی جانب سے عراقی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کی بندش اور حوثی ناکہ بندی سے سعودی تیل کی برآمدات معطل، مملکت شدید بحران کا شکار
اس پیش رفت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف دہشت گردانہ یا جارحانہ اقدامات کے لیے استعمال ہونے سے فوراً روکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنی قومی سلامتی اور اقتصادی اثاثوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور وہ اس بزدلانہ حملے کا مناسب وقت اور مقام پر بھرپور جواب دینے کا قانونی و دفاعی حق محفوظ رکھتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









