امریکی اور سعودی فضائی حملوں پر عراقی مزاحمتی تنظیموں کا شدید ردعمل

عراق میں امریکی اور سعودی فضائی حملوں کے بعد عراقی سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں نے غیر ملکی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کر دیا ہے۔
عراق میں حشد الشعبی کے سرکاری دفاتر اور مختلف صوبوں میں واقع ٹھکانوں پر امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
حشد الشعبی نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں ان کے 20 اہلکار شہید جبکہ 32 زخمی ہو چکے ہیں۔ حشد الشعبی نے ان حملوں کو امریکی اور سعودی عدوان قرار دیا ہے۔
دوسری جانب سعودی دفاعی وزارت نے مؤقف اپنایا ہے کہ انہوں نے امریکی مرکزی کمانڈ کے ساتھ مل کر عراقی حدود میں موجود ملیشیا کے ٹھکانوں پر محدود اور نشانہ بنا کر کارروائیاں کی ہیں، جن کا تعلق سعودی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عراق سے حملوں کے الزامات، عراقی مسلح افواج کا ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ
اسلامی مزاحمت عراق نے سعودی عرب کے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ سعودی عرب پر حملے عراقی سرزمین سے ہوئے تھے۔
مزاحمتی تنظیم تحریک النجبا نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت سے امریکہ کے تمام فوجی اڈے ختم کرنے اور غیر ملکی افواج کو فوری طور پر ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تحریک النجبا نے حکومت کی خاموشی پر تنقید کی اور عراقی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے جدید دفاعی نظام خریدنے پر زور دیا۔
اس کے علاوہ عصائب اہل الحق کے سربراہ شیخ قیس الخزعلی نے بھی حملوں کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے بیرونی افواج کا انخلا مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسلامی دعوہ پارٹی نے بھی اس کارروائی کو عراقی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے تمام قانونی اور قومی وسائل کا استعمال کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









