جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

مصر میں غزہ جنگ بندی روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے ثالث ممالک کا اجلاس طلب

31 جولائی, 2026 10:40

غزہ میں جنگ بندی روڈ میپ کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے مصر، امریکہ، قطر اور ترکیہ کے نمائندوں کا اہم اجلاس قاہرہ میں طلب کر لیا گیا۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک اہم ملٹی نیشنل اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس اجلاس میں مصر، امریکہ، قطر اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے ثالثین شرکت کریں گے تاکہ تمام فریقین کو طے شدہ روڈ میپ کی پابندی کا پابند بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیر نو سے مشروط کردیا

مصری ذرائع کے مطابق اس اجلاس کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے روڈ میپ پر کی جانے والی کمٹمنٹ کا ازسرنو جائزہ لینا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں نے اس تجاویز کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بین الاقوامی افواج کی تعیناتی اور قومی کمیٹی کی ذمہ داریوں کا آغاز ممکن بنایا جائے گا۔

یہ معاہدہ اور قاہرہ اجلاس غزہ میں جلد بحالی کی سرگرمیوں اور وسیع پیمانے پر تعمیرِ نو کے کاموں کا راستہ ہموار کرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔