پیر، 3-اگست،2026
پیر 1448/02/20هـ (03-08-2026م)

چینی معدنیات پر امریکی پابندی کا منصوبہ ناکامی کا شکار، جنوری 2027 کا ہدف ناممکن

03 اگست, 2026 10:12

امریکی صدر کی جانب سے جنوری 2027 تک چینی نایاب معدنیات پر پابندی لگانے کے منصوبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی صنعت کے پاس مطلوبہ پیداواری صلاحیت موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ ہدف پورا ہونا ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے چینی نایاب معدنیات کی درامد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایک بڑی معاشی رکاوٹ سے ٹکرا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ جنوری 2027 تک چین پر اپنا انحصار ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکی صنعت اس وقت اپنی ضرورت کی معدنیات خود تیار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں امریکہ کو 48 ہزار میٹرک ٹن نایاب مقناطیسی معدنیات کی ضرورت ہے، جبکہ اس کی ملکی پیداوار صرف 300 میٹرک ٹن کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران چین سے 400 پورٹیبل فضائی دفاعی نظام خریدنے کی تیاری میں ہے، ذرائع

اگر امریکہ تمام تر کوششیں بھی کر لے تو سال کے آخر تک اس کی پیداواری صلاحیت صرف 5 ہزار میٹرک ٹن تک ہی پہنچ سکے گی، جو اس کی کل ضرورت سے انتہائی کم ہے۔

کچھ خاص اور اہم دھاتیں جیسے ٹینٹالم کی پیداوار تو امریکہ میں سال 1959 کے بعد سے بند ہے۔ عالمی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے ان نایاب معدنیات کی برآمدات روک دیں تو دنیا بھر میں 6.5 ٹریلین ڈالر کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہو جائے گی۔

اگرچہ امریکہ میں ان معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، لیکن ان کو استعمال کے قابل بنانے اور پروسیسنگ کی سہولیات موجود نہیں ہیں، جبکہ دوسری جانب چین اس شعبے کے 80 فیصد سے زائد حصے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔

صدر کا امریکی خریدو کا نعرہ دفاعی ٹھیکیداروں کے لیے پورا کرنا فی الحال ناممکن نظر آ رہا ہے اور وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔