ایران چین سے 400 پورٹیبل فضائی دفاعی نظام خریدنے کی تیاری میں ہے، ذرائع

ایران امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مہینوں جاری رہنے والی جنگ کے بعد اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے چین سے پورٹیبل فضائی دفاعی نظام (مین پیڈز) کی پہلی کھیپ حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران آئندہ چند ہفتوں میں چین سے کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے فضائی دفاعی نظام کی پہلی کھیپ وصول کرے گا۔
اس معاہدے کے تحت ایران 60 سے 70 ملین ڈالر کی لاگت سے چینی ساختہ کیو ڈبلیو 12 اور ایف این 16 ماڈل کے 300 سے 400 سسٹم خریدے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر نئی امریکی پابندیوں کا اعلان، عالمی تجارت یرغمال نہیں بننے دیں گے، امریکی وزیر خزانہ
یہ معاہدہ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کے ذریعے طے پایا ہے اور جنگ کے بعد ایران کے قلیل فاصلے کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے بڑا اقدام سمجھا جا رہا ہے۔
یہ سسٹم کم بلندی پر پرواز کرنے والے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب چین کی وزارتِ خارجہ نے اس رپورٹ کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
اسی طرح پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی ان خبروں کی سخت تردید کی ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ چینی ہتھیار پاکستان کی سرزمین کے راستے ایران منتقل کیے جائیں گے۔ آئی ایس پی آر نے ان الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









