ایران پر نئی امریکی پابندیوں کا اعلان، عالمی تجارت یرغمال نہیں بننے دیں گے، امریکی وزیر خزانہ

امریکہ وزیر خزانہ نے ایران پر نئی معاشی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو عالمی تجارت کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکی وزارت خزانہ کے وزیر اسکاٹ بیسنٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت پیسے کی شدید قلّت کا شکار ہے اور اس کی معیشت گرتی جا رہی ہے، جہاں افراط زر 100 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کو عالمی تجارت کو یرغمال بنانے یا پاسداران انقلاب کی دہشت گردی اور جارحیت کے لیے عالمی جہاز رانی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اردن اڈے پر حملے کا جواب، امریکی طیاروں کی ایران کے مختلف شہروں پر بمباری
اس سے قبل امریکی محکمہ خزانہ نے ان 2 کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں، جو پاسداران انقلاب کے تعاون سے تجارتی جہازوں سے انشورنس وصول کرنے میں ملوث تھیں۔
یہ کمپنیاں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو زبردستی سمندری انشورنس خریدنے پر مجبور کر رہی تھیں تاکہ ایرانی فورسز کے لیے مالی وسائل اکٹھے کیے جا سکیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









