اردن اڈے پر حملے کا جواب، امریکی طیاروں کی ایران کے مختلف شہروں پر بمباری

پانچ دنوں کے وقفے کے بعد امریکہ نے ایران پر دوبارہ بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیئے، ایران کے جنوبی صوبوں اور جزائر میں متعدد دھماکے سنے گئے۔
امریکی مرکزی کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا۔
سینٹ کام کے مطابق یہ اقدام اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کا سخت اور بھرپور جواب ہے۔
امریکی ایف 16 اور دیگر جنگی طیاروں نے مشرق وسطیٰ میں پروازیں بھرتے ہوئے ایران میں پاسداران انقلاب کے کمانڈ سینٹرز، میزائل و ڈرون تنصیبات اور ساحلی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کا امریکا اور ایران سے مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کا مطالبہ
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اب امریکی باری ہے اور ایران پر شدید حملہ کیا جائے گا، جس کے بعد ان حملوں کا حکم دیا گیا۔
حملوں کی اس تازہ لہر میں ایران کے جنوبی صوبے جیسے ہرمزگان، خوزستان اور فارس شدید متاثر ہوئے ہیں۔ بندر عباس، قشم، کیش، ابو موسیٰ، اہواز اور آبادان میں زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق قشم جزیرے پر ایک رہائشی عمارت پر امریکی میزائل گرنے سے ایک عمارت تباہ ہو گئی، جس میں سے 2 بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ خاندان کے دیگر افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حملوں کے باعث قشم جزیرے اور اہواز کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوئی، جسے بعد میں بحال کر دیا گیا۔
سینٹ کام کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاسداران انقلاب کے درجنوں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر اپنا بڑا آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









