منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی قبریں مسمار کردیں، دہلی میں نماز پر پابندی

04 اگست, 2026 11:08

بھارت میں مودی حکومت کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں نے اتراکھنڈ میں مسلمانوں کی قبریں مسمار کر دیں اور دہلی میں نماز پر پابندی لگا دی۔

بھارت میں مودی حکومت کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور حقوق کو پامال کرنے کے واقعات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

ہندوتوا نظریے کی ترویج کے لیے حکمران جماعت کی جانب سے انتہا پسندوں کو مسلمانوں پر مظالم ڈھانے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، جس کے باعث مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی مسماری اور ان کی عبادات پر جبراً پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں سرحد پار منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد بھارتی نژاد ڈرائیور گرفتار

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے مسلمانوں کی قدیم قبروں کو مسمار کر دیا۔

لینڈ جہاد کا فرضی الزام عائد کر کے انتہا پسندوں نے مزار کی مسماری کے دوران ڈھول بجا کر خوشی کا اظہار بھی کیا، جو ان کے متعصبانہ رویے کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے منڈاولی میں بھی انتہا پسند تنظیم رکشا دل کے اہلکاروں نے مسلمانوں کو باجماعت نماز پڑھنے سے روک دیا۔

اس تنظیم کے کارکنوں نے دھمکی آمیز انداز میں اعلان کیا کہ اب اس علاقے میں کوئی بھی مسلمان نہ تو نماز پڑھ سکے گا اور نہ ہی گلیوں میں نکل سکے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔