بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی گولہ باری جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی شہید

05 اگست, 2026 09:47

غزہ میں نام نہاد بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز کی شدید گولہ باری اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 فلسطینی شہید ہو گئے

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے آرٹلری شیلنگ اور گول باری کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

المیادین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی توپ خانے نے غزة شہر کے مشرقی حصوں کو نشانہ بنایا جبکہ بیت لاہیا اور البريج کیمپ پر بھی شدید حملے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصر، قطر اور ترکیہ کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ

غزہ کی وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق 11 اکتوبر کو ہونے والے معاہدے کے بعد سے اب تک ایک ہزار 252 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

غزة شہر میں ایک گاڑی پر بمباری کر کے 4 شہریوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ الریمال محلے میں 3 شہری جان سے گئے اور دیر البلح کے مقام پر دو سگے بھائی محمد اور حازم عطیہ جبر اسرائیلی حملے کی زد میں آ کر شہید ہو گئے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامک جہاد (پی آئی جے) نے ان مسلسل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اسرائیل کسی بھی وعدے کی پاسداری کرنے کے موڈ میں نہیں ہے اور وہ عام شہریوں کو قصدا نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلامی جہاد نے بھی ان حملوں کو فلسطینیوں کے خلاف جاری کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔