جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

حوثیوں کا خلیج عدن میں سعودی تیل بردار جہاز پر بیلسٹک میزائل حملہ

06 اگست, 2026 09:11

یمن کے حوثی ملیشیا نے خلیج عدن میں سعودی عرب کے تیل بردار جہاز پر بیلسٹک میزائل سے براہِ راست حملہ کرنے اور اسے راستہ بدلنے پر مجبور کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمن کے حوثی ملیشیا نے خلیج عدن میں سعودی عرب کے تیل بردار جہاز ڈیزی پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثیوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی کامیا ب رہی اور میزائل براہِ راست جہاز کو لگا، جس کے بعد ٹینکر کو اپنا راستہ بدل کر واپس لوٹنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے نجران ائیرپورٹ پر حملہ، مرکزی ریڈار تباہ، پروازیں معطل

حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ یہ قدم سعودی عرب پر بحری حصار قائم کرنے کی پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ حوثی ملشیاء نے تنبیہ کی ہے کہ وہ سعودی تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور جب تک یمن پر عائد پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں، کسی بھی جہاز کو بحرِ احمر یا جنوبی سمندری راستوں سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی بحری تجارتی تنظیم (یو کے ایم ٹی او) نے رپورٹ کیا ہے کہ عدن کے جنوب مشرق میں 95 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک ٹینکر کے قریب شدید دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔

برطانوی ادارے کے مطابق جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے اور کوئی ماحولیاتی نقصان نہیں ہوا، جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ وہی جہاز ہے، جس پر حوثیوں نے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔