حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے نجران ائیرپورٹ پر حملہ، مرکزی ریڈار تباہ، پروازیں معطل

حوثی ملیشیا کے حملے میں نجران ائیرپورٹ کا مرکزی ریڈار تباہ ہو گیا ہے، جس کے بعد سعودی عرب کا یہ اہم ائیرپورٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔
حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے میں سعودی عرب کا نجران ائیرپورٹ شدید متاثر ہوا ہے اور اس کی فلائٹ آپریشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یمنی حملے میں ائیرپورٹ کا مین ریڈار مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس کی وجہ سے آنے جانے والی پروازوں کی معطلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں حوثیوں سے تحفظ کے لیے سعودی عرب کا عالمی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ
حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے جنوبی حصے میں واقع نجران ائیرپورٹ کی ایک انتہائی اہم تنصیب کو مقامی سطح پر تیار کردہ کامیکازی ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی سعودی فورسز کی جانب سے صعدہ اور حجاہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی ہے۔
ادھر عالمی بحری ادارے ونڈوارڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے نجران پر حملے اور باب المندب کی ناکہ بندی کے بعد سعودی عرب سے منسلک تجارتی جہازوں کی آمد و رفت اب تک کی سب سے کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
باب المندب کے راستے سے گزرنے والے سعودی تیل بردار جہازوں کی تعداد میں 39 فیصد کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔ صنعاء حکام نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا، وہ اپنی ناکہ بندی قائم رکھیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












