بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

ایران نے آبنائے ہرمز کا زیادہ تر کنٹرول کھو دیا، عالمی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ

19 اگست, 2026 11:20

عالمی رپورٹ کے مطابق ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول کمزور ہو گیا ہے اور 80 فیصد جہاز امریکی تحفظ میں عمانی راستہ استعمال کر رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے عالمی معاشی اور بحری اعداد و شمار کے ادارے کیپلر کی تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول اہم حد تک کھو دیا ہے اور سمندری گزرگاہ میں امریکی بحریہ کا اثر و رسوخ بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 80 فیصد سے زائد تجارتی و مالیاتی جہازوں نے عمان کے نامزد کردہ سمندری راستے کو استعمال کیا ہے، جس کی منظوری اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے اور ایران اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کا ایران کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان

اگرچہ ایران نے اپنے ساحلوں کے قریب سے گزرنے والے درجنوں جہازوں پر حملے کیے ہیں لیکن امریکی بحریہ کی حفاظت کی یقین دہانی کے بعد اب زیادہ تر جہاز ایرانی مطالبات اور ٹیکس وصولی کی کوششوں کو نظر انداز کر کے گزر رہے ہیں۔

کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے بڑے تیل بردار جہازوں کو سگنل اور لوکیشن سسٹم بند رکھ کر محفوظ طریقے سے خلیج فارس سے باہر نکالنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 15 ملین بیرل تیل کی نقل و حرکت جاری ہے، جو جنگ سے پہلے کے 20 ملین بیرل کے قریب تر ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔