جمعرات، 20-اگست،2026
جمعرات 1448/03/07هـ (20-08-2026م)

ایران اپنی طاقت کے عروج پر ہے، مذاکرات کا مطلب سرنڈر کرنا نہیں، ایرانی صدر

20 اگست, 2026 09:25

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی طاقت کے عروج پر ہے اور جنگ کا خاتمہ تہران کی پہلی ترجیح ہے لیکن وہ دباؤ کے سامنے بلکل نہیں جھکے گا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بیان میں کہا ہے کہ تہران اپنے ملک کی سلامتی اور جغرافیائی حدود کا دفاع کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، تاہم جنگ کا خاتمہ اور امن کا قیام ان کی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ چھیڑنا ایران کا مقصد بلکل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سفارتی بات چیت کے عمل کو قدم بہ قدم آگے بڑھا رہا ہے اور تہران اس مذاکراتی عمل میں مکمل طور پر اپنی طاقت اور حکمت عملی کے ساتھ شامل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف شدید ترین معاشی کارروائی کا شروع کرنے کا اعلان

مسعود پزشکیان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت اپنی طاقت کے عروج پر ہے لیکن وہ حکمت، عزت اور قومی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کر رہا ہے۔

انہوں نے امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ایران نے سر تسلیم خم کر دیا ہے یا وہ کسی کے سامنے جھک رہا ہے۔

ایرانی صدر نے سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تہران کی شرائط اور ترجیحات کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا پہلا مقصد جاری جنگ کا خاتمہ، ایران کی معاشی ناکہ بندی کو ختم کروانا اور بیرون ملک منجمند کیے گئے ایرانی اثاثوں کی بحالی ہے، جس کے بعد ہی جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔