امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف شدید ترین معاشی کارروائی کا شروع کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اب تک کی سب سے سخت اور شدید اقتصادی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تہران پر معاشی پابندیاں اور عالمی تنہائی میں دکھیلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی اور تباہ کن اقتصادی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے اور معاہدہ تک پہنچنے کے بہترین موقع کو ضائع کر دیا ہے، جس کے بعد اب اس کے خلاف بے مثال معاشی جنگ اور مکمل عالمی تنہائی کا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ ایران کو عالمی سطح پر معاشی طور پر بلکل الگ تھلگ کر دیں گے۔
امریکی صدر نے دنیا بھر کے تمام ممالک کو واضح خبردار کیا کہ اگر کسی بھی ملک کے مالیاتی اداروں، کاروباری اداروں، ہوائی اڈوں یا سرکاری شعبوں نے ایران کو کسی بھی قسم کی معاشی سہولت فراہم کی تو انہیں انتہائی سنگین معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کا امریکی ٹیم کو ایران کے ساتھ تمام مذاکرات روکنے کا حکم
ٹرمپ نے تیل کی اسمگلنگ، کیش کی منتقلی، صرافہ بازار، شپنگ اور فرنٹ کمپنیوں کو ہدف بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس مہم کو ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کی عالمی سطح پر مالی طاقت کو مفلوج کرنا ہے۔
اگرچہ ٹرمپ نے ان نئے اقدامات کی کسی مخصوص تفصیل کا ذکر نہیں کیا، تاہم ایران کا تیل کا شعبہ، بندرگاہیں اور مالیاتی نظام پہلے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔
علاوہ ازیں امریکی بحریہ رواں سال مارچ سے ایرانی بندرگاہوں سے نکلنے والے جہازوں کی ناکہ بندی کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
صحافیوں کی جانب سے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس اور بھی بہت سی سخت پابندیاں موجود ہیں اور آگے دیکھنا ہوگا کہ کیا صورتحال بنتی ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی 100 فیصد کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیشگوئی کی جا رہی تھی کہ تیل کی قیمت 350 ڈالر فی بیرل تک جائے گی، جبکہ یہ اب بھی 84 سے 85 ڈالر پر قائم ہے اور امریکہ میں تیل کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











