جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

تیل کی گزرگاہ کو ہتھیار بنانے کا دور ختم ہو گیا، معاشی دباؤ ایران کو معاہدہ کرنے پر مجبور کر دے گا، امریکی نائب صدر

21 اگست, 2026 08:59

امریکی نائب صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ اقتصادی دباؤ ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لائے گا اور آبنائے ہرمز میں تہران کی اجارہ داری کا اب خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے متعلق ایک اہم پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بڑھایا جانے والا معاشی دباؤ بالآخر ایران کو نیا معاہدہ کرنے پر مجبور کر دے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی انتظامیہ کا بنیادی اور سب سے اہم مقصد ایران کو اس کی تباہ شدہ جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے سے روکنا ہے اور امریکہ اس بات کو ہر صورت میں یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جنگی حکمت عملی تبدیل، جنگ کو دشمن کی زمین پر لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا 

جے ڈی وینس نے کہا کہ اب ایران کو خود اس بات کا حتمی فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ اپنی معیشت کو مسلسل شدید دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے یا پھر مغرب اور عالمی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری لانے کا خواہش مند ہے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے اب اس اہم ترین تیل کی گزرگاہ کو ایک سیاسی یا ملٹری ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے اور واشنگٹن اسے مزید ایسا نہیں کرنے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے توانائی کی محفوظ ترسیل کے راستے کو یقینی بنانا عالمی معیشت کے لیے انتہائی ضروری ہے اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایران کی سالہا سال سے قائم اجارہ داری کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہاں سے تیل اور تجارتی سامان کی نقل وحمل کو آزادانہ اور محفوظ بنایا جائے گا تاکہ عالمی مارکیٹ میں توانائی کا بحران پیدا نہ ہو سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔