اتوار، 23-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

امریکی معاشی جنگ میں شامل ہونے والے ممالک کو دشمن سمجھا جائے گا، ایران

23 اگست, 2026 09:06

محسن رضائی نے امریکا کو خطے میں مزید فوج بھیجنے پر سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی معاشی جنگ میں شامل ہونے والے ممالک کو دشمن سمجھے گا۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے امریکا کو سخت نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس خطے میں اپنے فوجی اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ نہ کرے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر امریکا نے خطے میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھائی تو ایران اس مخصوص فوجی اڈے کو براہ راست اپنا نشانہ بنائے گا۔

انہوں نے انتباہ جاری کیا کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی علاقے میں کسی قسم کی کوئی فوجی کارروائی نہ کی جائے، ورنہ ایران اس کا فوری حملہ کرکے جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کے درمیان ’’الخلیج العربی‘‘ اور ’’الخلیج الفارسی‘‘ کا تنازع

میجر جنرل محسن رضائی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایران پر حملہ کرنے کی سوچ رہے ہیں تو ایران بھی ان کا زلزلے کے جھٹکوں کی طرح طاقتور مقابلہ کرے گا۔

معاشی محاذ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا کی معاشی جنگ میں جو بھی ملک شامل ہوگا، ایران اسے اپنا کھلم کھلا دشمن سمجھے گا۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی معاشی جنگ میں حصہ لینے والے ممالک سے ایران پہلے مذاکرات کرے گا اور انہیں الگ رہنے کی ہدایت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی پوری تاریخ ہزاروں بے گناہ انسانوں کے قتل اور خونریزی سے بھری پڑی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔