ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہفتے میں دوسری بار آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر متنازع دعویٰ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے آبنائے ہرمز کو امریکا کی ملکیت یا علاقہ قرار دینے کے دعوے کو دہرایا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اس خطے کا ایک جغرافیائی نقشہ دکھایا گیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کے گرد ایک دائرہ لگایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ایک کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’’نیا امریکی علاقہ‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : چین اور روس کا ایران کو تعاون، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو الگ تھلگ کرنے کا پلان ناکام ہونے کا خدشہ
یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ مخصوص نقشہ اور دعویٰ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، تاہم اس مرتبہ انہوں نے تصویر کے ساتھ کوئی اضافی جملہ یا تبصرہ شامل نہیں کیا۔
گزشتہ روز ساؤتھ کیرولائنا میں ایک سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کو اس وقت ایک امریکی علاقہ اور اپنی ملکیت سمجھتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










