برطانیہ اور فرانس صیہونی مظالم کی سرپرستی بند کریں، کاظم غریب آبادی

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے برطانیہ اور فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی پشت پناہی اور ہتھیاروں کی ترسیل فوراً بند کریں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و عالمی امور کاظم غریب آبادی نے برطانیہ اور فرانس کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی اور کسی بھی قسم کی مدد دینا صیہونیوں کی جانب سے کیے جانے والے مظالم میں برابر کا شریک ہونے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ 100 سے زائد تجربہ کار برطانوی اور فرانسیسی سفارتکاروں نے بھی اپنی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی پالیسیاں نسلی صفائی اور فلسطین کے نام و نشان کو مٹانے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا نیا جارحانہ ملٹری نظریہ، دفاع کی بجائے پیشگی کارروائی کی حکمت عملی
کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ان سفارتکاروں نے لندن اور پیرس پر زور دیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی منتقل روکنے، غیر قانونی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی عائد کرنے اور دی ہیگ کی عالمی عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کریں۔
کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ لندن اور پیرس کو صرف تشویش کے کھوکھلے الفاظ کے پیچھے چھپنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کی مسلسل حمایت ان کے مظالم میں بلاواسطہ شمولیت کا ایک دانستہ انتخاب ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










