پیر، 24-اگست،2026
پیر 1448/03/11هـ (24-08-2026م)

یہ بار بار دکھائی جانے والی ایک پرانی فلم ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی پابندیوں پر طنز

24 اگست, 2026 08:39

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی پابندیوں اور پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے پاس کوئی نیا حل موجود نہیں اور وہ پرانی ناکام حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں اور پالیسیوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن حکومت کی جانب سے مختلف عنوانات اور بہانوں کے تحت ایران پر پابندیاں پیش کی جا رہی ہیں، جو کہ دراصل وہی پرانا دباؤ اور دھونس کی سیاست ہے، جسے ایران اور دنیا ایک طویل عرصے سے دیکھتی آئی ہے۔

انہوں نے امریکی اقدامات کو ایک تمثیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی بار بار دکھائی جانے والی فلم کی طرح ہے جس کا انجام ہمیں پہلے سے معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد یادداشت باوقار ہے، کوئی شق سرینڈر کرنے کو ظاہر نہیں کرتی، ایرانی صدر

عباس عراقچی نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی حکومت اور عوام کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ ان امریکی اقدامات اور پابندیوں کا کس طرح مقابلہ کرنا ہے اور ان سے کیسے نمٹنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی فوجی اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا پرانے منصوبوں اور ملٹری اپروچ کی طرف واپس لوٹنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ شدید مایوسی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب امریکا کو کسی معاملے کا کوئی معقول حل نظر نہیں آتا تو وہ بار بار وہی پرانے اور ناکام ہو چکے منصوبے دوبارہ منظر عام پر لے آتا ہے تاکہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔