ایران کی بحری ناکہ بندی کے لیے 68 تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کیا، سینٹ کام

سینٹ کام نے ایران کی بحری ناکہ بندی کو مؤثر بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے تجارتی جہازوں کے رخ موڑنے اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
امریکی سینٹ کام کے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد بحری پابندیوں اور ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی خاطر اب تک 68 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ اور رخ تبدیل کروایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی اقدامات اب خود ان پر الٹے پڑ رہے ہیں، ایرانی اسپیکر کی شدید تنقید
امریکی سینٹ کام کے مطابق بحری حدود میں کی جانے والی ان کارروائیوں کا مقصد مشکوک یا پابندیوں کی زد میں آنے والے تجارتی سامان کی نقل و حمل کو روکنا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران 3 بحری جہازوں کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے تاکہ وہ مزید سفر جاری نہ رکھ سکیں۔
اس کے علاوہ امریکی سینٹ کام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پیش رفت اور تلاشی کے عمل کے دوران 2 بحری جہازوں پر امریکی فورسز نے خود سوار ہو کر سخت سیکیورٹی کارروائی انجام دی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












