منگل، 25-اگست،2026
منگل 1448/03/12هـ (25-08-2026م)

ایران اور یوکرین کی جنگوں نے عالمی طاقتوں کا غرور توڑ دیا، انتونیو گوتیرس

25 اگست, 2026 14:50

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اور یوکرین کی جنگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ سپر پاورز کا اثر و رسوخ اب محدود ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فائنینشل ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عالمی سیاسی طاقت کے بدلتے ہوئے تناسب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی طاقتور ترین ریاستوں کو اب یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ ان کا اثر و رسوخ ماضی کے مقابلے میں کم ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کی جنگ اور امریکا کی ایران کے ساتھ جنگ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ طاقت کا عالمی توازن بدل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے 5 کمانڈروں کی معلومات پر 10 ملین ڈالر انعام رکھ دیا

جب انتونیو گوتریس سے سوال پوچھا گیا کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے معاملے پر بنایا گیا بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے کوئی خطرہ بن سکتا ہے؟ تو انہوں نے اس کی تردید کی۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سپر پاورز اپنی طاقت کی حدود کو سمجھیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دنیا میں مختلف ممالک کی معاشی اور سیاسی اہمیت بدل چکی ہے، جس کا اثر طاقت کے توازن پر پڑنا لازمی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں امن قائم نہ ہونے پر اقوام متحدہ کو نہیں بلکہ ان ممالک کو فکر ہونی چاہیے، جو اس منصوبے کو چلا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔