ہفتہ، 29-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/16هـ (29-08-2026م)

امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان

29 اگست, 2026 08:48

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ طے کرلیا ہے، جس سے امریکی تیل کی رسد میں نمایاں اضافہ اور مستقبل میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی ہدایت پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ مل کر نجی شعبے کی شراکت سے یہ معاہدہ مکمل کیا۔

امریکی صدر کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے اسے امریکا اور وینزویلا کے درمیان ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکا کے تیل کے ذخائر دوگنا سے بھی زیادہ ہوجائیں گے جبکہ عالمی اور امریکی مارکیٹ میں تیل کی دستیابی میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیل کی رسد بڑھنے سے مستقبل میں امریکی شہریوں کو پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ نئے معاہدے سے وینزویلا کو بھی معاشی استحکام اور خوشحالی کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی۔

ان کے مطابق امریکا اور وینزویلا کے درمیان تعلقات پہلے ہی بہتری کی جانب گامزن ہیں اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔

ٹرمپ نے معاہدے کو امریکا کے لیے توانائی کے شعبے میں ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کے وسیع تر معاشی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔