امریکہ کے جنوبی ایران پر شدید فضائی اور میزائل حملے، 7 افراد شہید

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران میں پاسداران انقلاب کے متعدد فوجی اڈوں اور ساحلی مراکزی تنصیبات پر تازہ فضائی اور میزائل حملے شروع کر دیئے، جس سے 7 افراد شہید ہوگئے۔
امریکی فورسز نے جنوبی ایران میں پاسداران انقلاب کے اہم ٹھکانوں پر تازہ ترین حملے شروع کر دیئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹ کام کے مطابق یہ حملے پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی کوششوں اور امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ حکام نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد آبنائے ہرمز میں آزادانہ تجارتی جہاز رانی کو یقینی بنانا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے ساحلی اور حکمت عملی کے لحاظ سے اہم شہروں بندر عباس، جزیرہ قشم، کونارک، جاسک، سیرک، میناب اور چاہ بہار میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا دوران جنگ 200 سے زائد طیارے گرانے، ایک ہزار سے زائد اسرائیلی و امریکی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ
جزیرہ قشم پر 8 اور کونارک میں 6 دھماکے ہوئے، جبکہ قشم ایئرپورٹ اور جزیرہ لاوان کے قریب بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی علاقے کوہستک میں امریکی بمباری سے ایک مواصلاتی ٹاور اور مہیلا فیکٹری تباہ ہو گئی، جبکہ سیرک میں ایک مچھلی کے گھاٹ اور بندرگاہ کے ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے اضلاع اہواز اور آغاجاری کے قریب بھی امریکی میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
نائب گورنر برائے سیکیورٹی کے مطابق خوزستان میں ہونے والے ان میزائل حملوں میں 7 افراد جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں میں ایران کے منتقل کردہ ہتھیار اور فوجی آلات تباہ ہوئے ہیں، تاہم حملوں سے ہونے والے مجموعی نقصان کا حتمی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










