جمعہ، 4-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/22هـ (04-09-2026م)

اگر ہمت ہے تو امریکہ میں تیل کی قیمتیں مزید کم کر کے دکھائیں، ایرانی اسپیکر کا امریکی وزیر خزانہ پر طنز

04 ستمبر, 2026 08:55

ایرانی اسپیکر نے امریکی وزیر خزانہ پر طنز کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں واشنگٹن کے لیے بڑا معاشی خطرہ بن سکتی ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو شدید تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں قالیباف نے عالمی مارکیٹ میں عمان خام تیل کے مستقبل کے معاہدوں، 10 سالہ امریکی خزانے کے بانڈز کی منافع کی شرح اور امریکی اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو کی سطح کی جانب اشارہ کیا۔

انہوں نے امریکی وزیر خزانہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر طاقت ہے تو قیمتیں مزید کم کر کے دکھائیں۔ قالیباف کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں کو زبردستی نیچے لانے کی امریکی کوششیں اور اپنے ہنگامی ذخائر سے تیل نکالنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کے پاس گولہ بارود کی کوئی کمی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع برائن ماؤنڈ کا خاص طور پر ذکر کیا، جو امریکا میں خام تیل کو زیر زمین نمک کے غاروں میں ذخیرہ کرنے کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

قالیباف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اپنے دفاعی معاشی ذخائر کو ختم کر رہی ہے، جو جلد تباہی کا سبب بنے گا۔ انہوں نے 10 سالہ امریکی بانڈز پر بڑھتی ہوئی شرح سود کو بھی واشنگٹن کی معاشی کمزوری کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ امریکی وزیر خزانہ پر مالیاتی اور توانائی دونوں مارکیٹوں میں شدید دباؤ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔