امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں 87 تجارتی بحری جہازوں کو رخ موڑنے پر مجبور کیا، سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ سمندری ناکہ بندی پر عملدرآمد کرواتے ہوئے امریکی فورسز نے 87 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، جبکہ 3 جہازوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے خلیج کے خطے اور آبنائے ہرمز میں جاری اپنی عسکری کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
سینٹ کام کے مطابق، خطے میں جاری ناکہ بندی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی بحری فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 87 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑ کر انہیں دوسرے راستوں پر بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی شہری پیٹرول کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیں، آنے والے مہینے انتہائی تباہ کن ہوں گے، ایرانی نائب صدر
سینٹ کام نے مزید دعویٰ کیا کہ سمندری احکامات اور ناکہ بندی کی ورزی کرنے پر امریکی فورسز نے 3 تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا ہے تاکہ وہ آگے پیش قدمی نہ کر سکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا جدید جنگی بحری جہاز یو ایس ایس جان پال جونز اس وقت اس اہم مشن کا باقاعدہ حصّہ ہے اور مسلسل گشت کر رہا ہے۔
سینٹ کام کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری ناکہ بندی پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ بھی اسی طرح کی سخت اور مسلسل عسکری کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










