جمعہ، 4-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/22هـ (04-09-2026م)

غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف دنیا بھر میں کریک ڈاؤن، ترکیہ سے 25 ہزار سے زائد افراد بے دخل

04 ستمبر, 2026 10:53

دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم میں ملوث افغانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، جبکہ ترکیہ میں رواں سال ہزاروں غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

سنگین جرائم میں ملوث اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اس وقت مختلف میزبان ممالک کے لیے شدید سیکیورٹی اور انتظامی چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

افغان جریدے خامہ پریس کے مطابق ترکیہ میں رواں سال 2026 کے پہلے 8 ماہ کے دوران 25 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے لے کر ایران تک، شادیوں اور اسکولوں پر امریکی حملوں کا طویل ریکارڈ

ترک حکام اور افغان میڈیا کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں جنوری سے اگست تک تقریباً 95 ہزار غیر قانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کیا گیا، جن میں سب سے بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افغان باشندوں کے پاس ملک میں قیام کے لیے کوئی قانونی رہائشی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق 2026 کے ابتدائی 5 ماہ میں ہی 13 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ترکیہ سے واپس ان کے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق طالبان حکومت کے تحت افغانستان کی ابتر معاشی صورتحال کے باعث ہزاروں افغان شہری بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قَانونی راستوں سے بیرون ملک جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

تاہم ان میں سے بڑی تعداد کا سنگین جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا میزبان ممالک کے لیے شدید سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہا ہے، جس کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے سخت قانونی اور انتظامی اقدامات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔