بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

طالبان کی پابندیوں کے باعث افغانستان میں 18 امدادی پروگرام معطل کرنے پڑے، اقوام متحدہ

07 ستمبر, 2026 10:29

اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کی پابندیوں اور مداخلت کے باعث افغانستان میں انسانی امداد کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، جولائی کے مہینے میں 18 امدادی پروگرام معطل کرنے پڑے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان انتظامیہ کی جانب سے مسلسل مداخلت اور پابندیوں کی وجہ سے افغانستان میں انسانی امداد کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں طالبان کی غیر ضروری رکاوٹوں کے باعث افغانستان کے 18 اہم امدادی پروگرام مکمل طور پر معطل رہے، جس سے عام شہریوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے 10 صوبوں میں طالبان کے خلاف مزاحمتی حملوں میں شدت، اب تک 27 اہلکار ہلاک

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین ورکرز پر عائد پابندیاں امدادی سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہیں، جبکہ صرف جولائی میں خواتین کی کام سے معطلی اور پابندیوں کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ امدادی کاموں کے نفاذ اور این او سی کی منظوری میں تاخیر کر کے غریب افغان عوام تک خوراک اور طبی سہولیات کی رسائی کو سخت متاثر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے امدادی کارکنوں اور ان کے اثاثوں کے خلاف جولائی کے دوران تشدد کے 12 واقعات ریکارڈ کیے گئے جبکہ 12 امدادی ورکرز کو حراست میں بھی لیا گیا۔

معاشی ماہرین اور امدادی اداروں کے مطابق طالبان انتظامیہ کا یہ طرزِ عمل افغان شہریوں کو لاحق انسانی بحران کو سنگین سے سنگین تر بنا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔