تجارتی جہازوں کو دھمکیاں قبول نہیں، اپنی توانائی برآمدات یرغمال نہیں بننے دیں گے، متحدہ عرب امارات

اماراتی صدارتی مشیر نے واضح کیا ہے کہ امارات اپنی توانائی کی برآمدات کو امریکہ، اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث یرغمال نہیں بننے دے گا۔
متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور محمد قرقاش نے ابوظہبی میں منعقدہ ہیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں دہائیاں لگ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تردید کر دی
انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے اپنی توانائی کی برآمدات کو کسی صورت یرغمال بننے کی اجازت نہیں دے گا۔
انور قرقاش نے سمندری حدود کی تحفظ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں اور دیگر تجارتی بحری جہازوں کو مسلسل ملنے والی دھمکیاں کسی بھی طور پر قابلِ قبول نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں تجارتی آمدورفت کا تحفظ انتہائی ضروری ہے اور متحدہ عرب امارات اپنی اقتصادی اور توانائی سے متعلق سرگرمیوں کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












