بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ایران جنگ نے ثابت کیا کہ سیکیورٹی کے لیے صرف امریکہ پر انحصار کافی نہیں، قطر

07 ستمبر, 2026 14:51

قطری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کی جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ خلیجی ممالک کی سیکیورٹی کے لیے صرف امریکہ کے ساتھ دفاعی اتحاد کافی نہیں ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ابوظہبی میں منعقدہ ہیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ خلیجی ریاستیں سیکیورٹی کے لیے صرف امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر مکمل انحصار نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : تجارتی جہازوں کو دھمکیاں قبول نہیں، اپنی توانائی برآمدات یرغمال نہیں بننے دیں گے، متحدہ عرب امارات

انہوں نے کہا کہ خلیج میں اس بات کا ادراک ضروری ہے کہ خطے میں بین الاقوامی افواج کی موجودگی اور امریکہ کے ساتھ اتحاد اہم تو ہے مگر یہ کافی نہیں ہے، سیکیورٹی میں خود انحصاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

قطر اور دیگر خلیجی ممالک نے خطے بھر میں توانائی اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔