قطر کی آبنائے ہرمز کھولنے اور خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں تیز

قطر نے آبنائے ہرمز کھولنے اور خطے پر معاشی دباؤ کم کرنے کے لیے تمام فریقین پر مشتمل جامع مذاکرات اور غزہ مسئلے کے مستقل حل پر زور دیا ہے۔
قطر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور خطے کے عوام پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر کی پہلی ترجیح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور خطے میں پائیدار امن قائم کرنا ہے۔ قطر کا مقصد وقتی یا عارضی طور پر جنگ بند کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا جامع حل تلاش کرنا ہے جو تنازع کو دوبارہ جنم نہ دے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ نے ثابت کیا کہ سیکیورٹی کے لیے صرف امریکہ پر انحصار کافی نہیں، قطر
ترجمان کے مطابق خطے کے بحران کو مستقل طور پر حل کرنے کے لیے غزہ اور فلسطین کے بنیادی مسئلے کو حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایک مضبوط اور پائیدار معاہدے کی راہ میں کئی تکنیکی مسائل حائل ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے قطر کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں، جن میں ایک نئی مفاہمتی یادداشت بھی شامل ہے۔
قطری حکام نے زور دیا ہے کہ بحران کا خاتمہ صرف تمام فریقین کی شمولیت اور مذاکرات کی میز پر جامع معاہدے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












