برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر پر آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے پر زور

برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کر کے آبنائے ہرمز کھولنے اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت پر زور دیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور خصوصاً آبنائے ہرمز کا مسئلہ زیر بحث آیا۔
گفتگو کے دوران برطانوی وزیر اعظم نے اس بات کو دہرایا کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی راستے سے گزرنے پر سلامتی کی ذمہ داری نہیں، پاسداران انقلاب
برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے امریکی صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ تجارتی اور بحری نقل و حرکت کو بحال کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولا جائے۔
گفتگو میں برطانوی وزیراعظم نے اس بات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا بھی خطے کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے یہ واضح کیا کہ ان کی حکومت فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گی تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












