جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

اقوام متحدہ کا افغانستان کی ابتر صورتحال اور طالبان کی دہشتگردی میں معاونت پر اظہار تشویش

18 ستمبر, 2026 10:58

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی رپورٹ میں افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، حکمرانی کے فقدان اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں طالبان رجیم کے دوران افغانستان کی مجموعی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں پر تعلیم، روزگار اور عوامی زندگی میں شرکت کے حوالے سے عائد کردہ پابندیوں نے افغانستان کو سنگین ترین انسانی اور سماجی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں مزاحمتی تنظیم کی کارروائیوں میں تین طالبان اہلکار ہلاک

سلامتی کونسل نے اس بات پر بھی شدید تشویش ظاہر کی ہے کہ دہشت گرد گروہ افغان سرزمین پر بدستور سرگرم ہیں، جو نہ صرف اندرونی بلکہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں موجودہ نظام کی مرکزیت اور محدود شمولیت پر تنقید کرتے ہوئے افغان حکمرانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف ٹھوس اور مسلسل اقدامات کریں۔

سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں اور دہشتگردی کی پشت پناہی کے باعث افغانستان دنیا کا ایک غیر محفوظ اور خطرے سے دوچار ملک بن چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔