جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

اٹلی کا باب المندب میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے جنگی جہاز تعینات کرنے کا اعلان

18 ستمبر, 2026 14:36

اٹلی کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اہم تجارتی راستے باب المندب پر بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے جنگی جہاز تعینات کیے جائیں گے۔

اٹلی کی حکومت نے باب المندب کے آبی گزرگاہ پر اپنے تجارتی بحری جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ سامان کی ترسیل بلا تعطل جاری رہ سکے۔

اٹلی کے وزیر دفاع گویڈو کروسیٹو نے واضح کیا ہے کہ اس مقصد کے لیے ملک کے جنگی جہاز تعینات کیے جائیں گے اور اس اقدام کے لیے یورپی یونین کے کسی مشترکہ فیصلے کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 جنگی طیاروں کے فروخت کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس راستے کو محفوظ بنانے کی پوری صلاحیت موجود ہے اور اگر یہ گزرگاہ بند ہو گئی تو اس کے دنیا بھر کی معیشت پر انتہائی شدید نتائج مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ باب المندب بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملاتا ہے، جو یورپ اور ایشیا کے درمیان دنیا کے مصروف ترین تجارتی راہداریوں میں شامل ہے اور سوئس کینال کی طرف جانے والے تیل، گیس اور کنٹینرز کی نقل و حمل کے لیے انتہائی اہم ترین رستہ ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران یمن کے مغربی ساحلی علاقوں پر حوثی تحریک کے کنٹرول کے بعد اس آبی گزرگاہ کی اہمیت اور سیکیورٹی کے خطرات میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔