منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

امریکی ریفائنرز کا وینزویلا کا سونا خریدنے سے انکار

29 ستمبر, 2026 09:56

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے باضابطہ اجازت ملنے کے باوجود امریکی ریفائنرز نے وینزویلا کا سونا خریدنے سے صاف انکار کر دیا۔

امریکی حکومت کی جانب سے یہ اقدام اس پس منظر میں اٹھایا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ملکی کمپنیوں کو وینزویلا کے سونے کے کاروبار کی اجازت دی تاکہ اس قیمتی دھات کو جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی نیٹ ورکس کے چنگل سے نکال کر قانونی سپلائی چین کا حصہ بنایا جا سکے۔

تحقیقاتی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت کروڑوں ڈالر مالیت کا وینزویلا کا سونا مختلف امریکی گوداموں اور محفوظ مقامات پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی اپنے قبضے میں لے سکتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

تاہم، امریکی ریفائنرز نے اس کاروبار میں حصہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وینزویلا کی سونے کی صنعت بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور کرپشن کی وجہ سے بدنام ہو چکی ہے۔

اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ اس شعبے میں نئے تجارتی معاہدے کرانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، لیکن نیویارک ٹائمز کی تفصیلی رپورٹ میں اس پورے عمل کے دوران شدید نوعیت کی بدعنوانی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے سنگین خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔