منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

امریکا حوثی ملیشیا کے خلاف اہداف کے انتخاب میں سعودی عرب کی مدد کر رہا ہے، امریکی اہلکار

06 اکتوبر, 2026 10:43

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا سعودی عرب کو حوثی ملیشیا کے خلاف اہداف کے انتخاب اور دفاعی گشت کے لیے بھرپور فوجی مدد فراہم کر رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ کہ امریکا سعودی عرب کو حوثی ملیشیا کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم ترین عسکری معاونت فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حوثی بغاوت کا خاتمہ علاقائی اور عالمی ذمہ داری ہے، سعودی اتحاد / یمنی حکومت

امریکی اہلکار نہ صرف حوثی ملیشیا کے خلاف اہداف کے تجزیے اور ان کے انتخاب میں مدد دے رہے ہیں، بلکہ سعودی دفاعی گشت کے لیے فضائی ایندھن کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واشنگٹن کی جانب سے اس تعاون کا مقصد خطے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔