بدھ، 7-اکتوبر،2026
بدھ 1448/04/26هـ (07-10-2026م)

جنگ کے خاتمے تک امریکہ سے جوہری معاملے پر بات نہیں ہوگی، ایران

07 اکتوبر, 2026 15:23

ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک جنگ کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، امریکہ کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

عرب میڈیا کو تہران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایران اس وقت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایک وسیع تر امن معاہدے کی طرف بڑھنے سے متعلق امریکہ کے جواب کا مطالعہ کر رہا ہے۔

تاہم تہران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ جوہری معاملے پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی وہ اس پر غور کیا جارہا ہے۔

ان مذاکرات کو اسلام آباد یادداشتِ مفاہمت کی شقوں پر عمل درآمد ہونے تک یا کم از کم امریکہ تک پہنچائے جانے والے ایرانی مطالبات کی تکمیل تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا ایران عالمی جوہری معاہدے این پی ٹی کو خیرباد کہہ دے گا؟

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا پرامن جوہری پروگرام عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی سخت نگرانی میں تھا، جبکہ اس کے جوہری تنصیبات کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے غیر قانونی طور پر کئی بار نشانہ بنایا گیا۔

تہران کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد اپنے پرامن پروگرام کی نوعیت اور نیک نیتی کو ظاہر کرنے کے لیے تیار تھا۔

تہران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سیاسی اور جانبدارانہ رپورٹس کے ذریعے امریکہ کو ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بہانہ فراہم کیا، اس لیے ایران کی قیادت کا اصرار ہے کہ اس معاملے پر صرف جنگ کے مکمل خاتمے کے بعد ہی بات کی جائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔