منگل، 21-اپریل،2026
منگل 1447/11/04هـ (21-04-2026م)

پی ایس ایل میچز کی لاہور میں واپسی، سخت سیکورٹی پلان تیار

21 اپریل, 2026 10:30

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے میچز کا لاہور میں دوبارہ آغاز ہو رہا ہے، جس کے لیے لاہور پولیس نے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے سیزن گیارہ کا میلہ ایک بار پھر سجنے کو تیار ہے اور لاہور پولیس اس میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے جامع سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

شیڈول کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل کے مزید آٹھ میچز کھیلے جائیں گے، جن کا آغاز آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا مستقبل مشرق وسطیٰ سے وابستہ ہے، امریکہ میں پاکستانی سفیر

سیکورٹی پلان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں اور ان کی آمد و رفت کے تمام راستوں پر فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور نے ٹریفک حکام کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ میچز کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔