ایشین بیچ گیمز: پاکستانی پہلوانوں نے بھارت اور چین کے سورماؤں کو دھول چٹا دی، گولڈ میڈل کی امید

چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں نے اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے بھارت اور چین کے کھلاڑیوں کو دھول چٹا دی ہے۔
چین کے شہر ثانیہ میں منعقدہ ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے مایہ ناز پہلوانوں انعام بٹ اور اسد اللہ نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستان کی پابندیاں، بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بدترین مالی بحران کا شکار
خاص طور پر اسد اللہ نے اسی کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کے پہلوان کو عبرتناک شکست دی، جس کے بعد انہوں نے سیمی فائنل میں میزبان ملک چین کے پہلوان کو پچھاڑ کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔
دوسری جانب، پاکستان کے تجربہ کار پہلوان انعام بٹ نے بھی اپنی روایت برقرار رکھی اور کوارٹر فائنل میں بحرین جبکہ سیمی فائنل میں منگولیا کے پہلوانوں کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
اب فائنل مقابلوں میں دونوں پاکستانی پہلوانوں کا مقابلہ ایران کے مضبوط پہلوانوں سے ہوگا۔ پاکستانی کھیلوں کے حلقوں میں اس کامیابی کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انعام بٹ اور اسد اللہ سونے کے تمغے جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












