تہران کے انقلاب اسکوائر پر ایرانی فٹبال ٹیم کے لیے ہزاروں کا اجتماع، جوش و خروش دیدنی

ایران کے دارالحکومت تہران میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جانے والی قومی فٹبال ٹیم کے حق میں ایک عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد ہوا، جس میں صدر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل ایران میں فٹبال کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت تہران کے مشہور انقلاب اسکوائر پر ہزاروں افراد نے جمع ہو کر اپنی قومی ٹیم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور ان کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو امریکہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات کی، جہاں کھلاڑیوں نے انہیں احتراماً بارہ نمبر کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔
صدر مسعود پزشکیان نے ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو اپنے محنتی سپوتوں پر فخر ہے اور انہیں امید ہے کہ ٹیم میدان میں اپنی پوری توانائیاں صرف کر کے ملک کی عظمت، فخر اور اتحاد کی علامت بن کر ابھرے گی۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ اگلے ماہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ ایرانی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












