جمعرات، 14-مئی،2026
جمعرات 1447/11/27هـ (14-05-2026م)

پاکستانی اسٹار پلوشہ بشیر نے کینیڈین ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

14 مئی, 2026 14:01

پاکستان کی بیڈمنٹن اسٹار اور سابق قومی چیمپئن پلوشہ بشیر نے کینیڈا میں منعقدہ انٹرنیشنل ماسٹر ایونٹ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

پاکستان کی معروف بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ بشیر نے اپنی عالمی کامیابیوں میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ کرتے ہوئے کینیڈین ماسٹرز ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

پلوشہ بشیر نے پینتیس سالہ ایج گروپ کی ویمن سنگلز کیٹیگری کے فائنل میں کینیڈا کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی اینا رائس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل، پاکستان کو چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا، وزیراعظم

اس عالمی چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے تین سو سے زائد ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس میں پاکستانی اسٹار کی کارکردگی نمایاں رہی۔

کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ بشیر نے کہا کہ انہیں کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر فخر ہے اور ماسٹر کیٹیگری میں شرکت کا ان کا پہلا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں اور ماسٹر ایونٹس کے ساتھ ساتھ اوپن کیٹیگری کے ٹورنامنٹس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔