منگل، 30-جون،2026
منگل 1448/01/15هـ (30-06-2026م)

مراکش نے نیدر لینڈز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا

30 جون, 2026 10:22

فٹبال ورلڈ کپ کے ایک اور ڈرامائی مقابلے میں مراکش نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر نیدر لینڈز کو 3-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔

مراکش نے نیدر لینڈز کے خلاف پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شاندار کامیابی حاصل کر کے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مونٹیری میں کھیلا گیا، یہ سنسنی خیز مقابلہ مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم کے بعد 1-1 سے برابر رہا تھا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ کے دوران مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے نیدر لینڈز کے کریسنسیو سمر ویل کی چوتھی پینلٹی کو روک کر میچ کا رخ بدل دیا، جس کے بعد اسٹرائیکر اسماعیل صیباری نے فیصلہ کن پینلٹی اسکور کر کے شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے فتح یقینی بنائی۔

یہ  بھی پڑھیں : فٹبال ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ، پیراگوئے نے جرمنی کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

اس تاریخی کامیابی کے بعد اب ہفتے کے روز ہیوسٹن میں راؤنڈ آف 16 کے میچ میں مراکش کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں نیدر لینڈز کے کوڈی گاکپو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی، جو ان کے لیے انتہائی جذباتی لمحہ تھا، کیونکہ کچھ ہی دن پہلے ان کے بیٹے کا انتقال ہوا تھا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم فتح کے قریب تھی لیکن میچ کے آخری لمحات یعنی انجری ٹائم کے پہلے ہی منٹ میں مراکش کے عیسیٰ دیوپ نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے میچ کو ایکسٹرا ٹائم میں پہنچا دیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان شدید ٹکر اؤ دیکھنے میں آیا اور برازیلین ریفری ولٹن سمپائیو کو کھلاڑیوں کے سخت ٹیکلز کے باعث کافی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔

مراکش کی ٹیم شوٹ آؤٹ کی پہلی پینلٹی مس کرنے کے باوجود میچ جیتنے میں کامیاب رہی اور نیدر لینڈز کا ورلڈ کپ کا سفر یہیں تمام ہو گیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔