ورلڈ کپ سے شرمناک اخراج، سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر نے استعفیٰ دے دیا

سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے ورلڈ کپ 2026 کے پہلے ہی راؤنڈ میں قومی ٹیم کے باہر ہونے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے ورلڈ کپ 2026 کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے پر سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی ٹیم گروپ ایچ میں صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے رہی، جہاں اس نے یوروگوئے کے ساتھ 1-1 اور ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیم کیپ ورڈے کے ساتھ 0-0 سے میچ ڈرا کیا، جبکہ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم اسپین کے خلاف اسے 4-0 سے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : کینیڈا نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی
یاسر المسحل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ قومی ٹیم کا اگلی پوزیشن کے لیے کوالیفائی نہ کرنا ایک ایسا نتیجہ ہے، جو ہماری تمام تر امنگوں سے کم ہے اور وہ اس کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ان تمام لوگوں سے معافی مانگتے ہیں، جو ٹیم کو بہتر پوزیشن میں دیکھنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داری کا احساس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ایک نیا باب کھولنے کا موقع دیا جائے، اس لیے انہوں نے اپنی موجودہ مدت ختم ہونے سے پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاسر المسحل گزشتہ 7 سال سے فیڈریشن کے سربراہ تھے اور انہوں نے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے کی سعودی مہم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جو تیل پر انحصار کم کرنے کی ملکی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












