ارلنگ ہالینڈ کا آخری منٹوں میں گول، ناروے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

ناروے نے ارلنگ ہالینڈ کے 86 ویں منٹ میں کیے گئے شاندار گول کی بدولت آئیوری کوسٹ کو 2-1 سے ہرا کر ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔
ڈلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں ناروے نے آئیوری کوسٹ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر آخری 16 ٹیموں کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس میچ کے ہیرو ارلنگ ہالینڈ رہے، جنہوں نے کھیل کے 86 ویں منٹ میں میچ کا فیصلہ کن گول کر کے آئیوری کوسٹ کی ورلڈ کپ کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔
ٹورنامنٹ میں یہ ارلنگ ہالینڈ کا 5 واں گول تھا۔ میچ کے 39 ویں منٹ میں انتونیو نوسا نے مارٹن اوڈیگارڈ کے پاس پر بہترین کک لگا کر ناروے کو پہلی کامیابی دلائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : مارٹینیلی کے آخری منٹ کے گول نے برازیل کو جاپان کے خلاف سنسنی خیز فتح دلا دی
تاہم بعد میں آئیوری کوسٹ کے عماد ڈیالو نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو 1-1 سے برابر کر دیا تھا، جس کے بعد آئیوری کوسٹ کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں بھرپور جشن منایا۔
لیکن کھیل کے آخری منٹوں میں ارلنگ ہالینڈ نے پیٹرک برگ کی مدد سے خالی نیٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنا دی۔
ناروے کے گول کیپر نائلینڈ نے میچ کے آخری لمحات میں عماد ڈیالو کی فری کک کو روک کر آئیوری کوسٹ کی واپسی کا آخری موقع بھی ختم کر دیا۔ اس جیت کے بعد اب اتوار کو نیویارک میں ناروے کا مقابلہ مضبوط برازیل کی ٹیم سے ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












