آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو ہرا کر ساتویں بار ٹی 20 عالمی کپ جیت لیا

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے فائنل میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں بار ٹی 20 عالمی کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے مسلسل دو بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں خالی ہاتھ گھر لوٹنے کے بعد لارڈز کے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں میزبان انگلینڈ کی خواہشات پر پانی پھیر دیا۔
بیتھ مونی ایک بار پھر فائنل میچ کی بہترین کھلاڑی ثابت ہوئیں، جنہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مسلسل تیسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 151 رنز کے ہدف کا تعاقب انتہائی آسان بنا دیا۔
انگلینڈ کی ٹیم 8 سال بعد پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کھیل رہی تھی اور انہیں امید تھی کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے دوسرا ٹائٹل جیت لیں گے۔
تاہم، ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم آسٹریلیا کی جاندار بولنگ کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی، حالانکہ کپتان نیٹ سلیور برنٹ نے 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ خواتین ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل، جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست
آخری اوورز میں فریا کیمپ نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 4 وکٹوں پر 150 رنز تک پہنچایا۔
جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے کے اندر ہی میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ اپنا پہلا فائنل کھیلنے والی فوبی لچفیلڈ نے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
انہوں نے بیتھ مونی کے ساتھ مل کر 100 رنز کی شراکت قائم کی، جس نے جیت کی بنیاد رکھی۔ بیتھ مونی نے 64 رنز بنائے۔
اگرچہ یہ دونوں کھلاڑی میچ کے اختتام سے قبل آؤٹ ہو گئیں، لیکن آسٹریلیا نے 17 گیندیں پہلے ہی ہدف حاصل کر کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنلز میں اپنی مسلسل ساتویں فتح کا ریکارڈ برقرار رکھا۔
بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور لوسی ہیملٹن نے نپی تلی بولنگ کی۔ ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی وکٹ حاصل نہ کرنے والی لوسی ہیملٹن نے فائنل کے دوسرے ہی اوور میں ایمی جونز کو آؤٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی۔
انگلینڈ کی اننگز کے دوران ایلس کیپسی نے 16 ویں اوور میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگا کر مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی جلد آؤٹ ہو گئیں۔ آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جاندار کھیل پیش کیا اور انگلینڈ کے بولرز کو میچ میں واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











