پیر، 6-جولائی،2026
پیر 1448/01/21هـ (06-07-2026م)

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

06 جولائی, 2026 11:36

برازیل کے مایہ ناز اور سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

برازیل کے اسٹار فارورڈ نیمار نے کہا ہے کہ اب وہ برازیل کی قومی ٹیم کے لیے مزید نہیں کھیلیں گے۔ ناروے کے خلاف میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 34 سالہ نیمار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی، ان کا کیریئر اسی اسٹیڈیم سے شروع ہوا تھا اور اسی اسٹیڈیم پر ختم ہو گیا، اب سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔

نائیمار نے 10 اگست 2010 کو امریکا کے خلاف ایک دوستانہ میچ سے برازیل کے لیے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور یہ میچ اسی میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنا آخری میچ کھیلا۔

نیمار برازیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، اور انہوں نے یہ اعزاز فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے کا ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فٹبال ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ناروے کے خلاف میچ میں وہ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے تھے اور آخری منٹوں میں پنالٹی پر گول بھی اسکور کیا، لیکن میچ ختم ہونے کی سیٹی بجتے ہی وہ میدان میں بیٹھ کر رونے لگے اور ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں سنبھالا۔

انگلینڈ اور دیگر ممالک کے خلاف حالیہ میچز کے دوران نیمار دائیں پنڈلی کی انجری کی وجہ سے برازیل کے 5 میں سے صرف 2 میچز ہی کھیل سکے تھے۔

وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں بھی صرف 15 منٹ کے لیے میدان میں آ سکے تھے۔ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل انجری کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی تھی۔

برازیل کی فٹبال ٹیم اب ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ ٹیم کے کپتان مارکینوئس نے بھی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی نسل کے کھلاڑیوں کے ساتھ صبر کا مظاہرہ کریں اور شروع سے ہی ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔