بدھ، 8-جولائی،2026
بدھ 1448/01/23هـ (08-07-2026م)

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا، ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی

08 جولائی, 2026 11:10

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پانچویں دن ہائی اسکورنگ ڈرا پر ختم ہو گیا، جس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن ایک ہزار 408 رنز اور 28 وکٹیں گرنے کے بعد ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا میچ ڈرا ہو گیا ہے۔

اس میچ کے ڈرا ہونے کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز نے پچھلی 11 کوششوں میں پہلی بار سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے اس سے قبل آخری بار 2023 میں کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی تھی جبکہ ہوم گراؤنڈ پر ان کی آخری فتح جون 2022 میں آئی تھی۔ یہ میچ 2026 کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے، جو ڈرا پر ختم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 549 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی، جس میں اڈارا نے 188 اور دنوشا نے 92 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سیلز اور شمر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں گریوز کے 180 اور ہوپ کے 112 رنز کی بدولت 499 رنز بنائے، سری لنکا کے اسیتا نے 130 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

دوسری اننگز میں سری لنکا نے 251 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ اننگز ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو 302 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 109 رنز بنائے، جس میں جان کیمبل نے 51 اور برینڈن کنگ نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔