بوم بوم شاہد خان آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

خیبر پختونخوا میں کرکٹ کے ایک نئے اور تاریخی دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت 18 جولائی کو پشاور میں خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کی گرینڈ لانچنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔
پشاور میں ہونے والی اس پروقار اور گرینڈ لانچنگ تقریب کے دوران خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم شاہد خان آفریدی کو اس لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، جو اس گرینڈ لانچنگ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ، شاہد خان آفریدی
شاہد خان آفریدی نے کرکٹ شائقین سے اس تاریخی لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے تقریب میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
اس بڑی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے صوبائی سطح پر وسیع انتظامات کیے جا رہے ہیں اور تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور گورنر خیبر پختونخوا کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اس کے ساتھ ہی سابق قومی کرکٹ کپتان اور لیجنڈ بلے باز یونس خان بھی اس شاندار منصوبے کے ایک اہم ستون کے طور پر تقریب میں شریک ہوں گے۔ اس لیگ کا مقصد صوبے میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












