آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ون ڈے میچز کو 40 اوورز کرنے کی تجویز مسترد

آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ٹیسٹ ٹیموں کی تعداد بڑھانے اور ون ڈے میچز کے اوورز کم کرنے سمیت متعدد تجاویز پر اتفاق نہ ہو سکا۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں کرکٹ کی بہتری کے لیے پیش کی جانے والی متعدد اہم تجاویز پر رکن ممالک کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔
اجلاس میں ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ٹیموں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کی اہم تجویز پیش کی گئی تھی، جس پر عدم اتفاق سامنے آیا۔
اسی طرح ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے دورانیے کو 50 اوورز سے کم کر کے 40 اوورز تک محدود کرنے کی بڑی تجویز پر بھی کرکٹ بورڈز متفق نہ ہو سکے اور اسے مسترد کر دیا گیا۔ تاہم اجلاس کے دوران کرکٹ امریکا اور کینیڈا کی معطلی کو بدستور برقرار رکھنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کپتانی جانے کے بعد بھی شان مسعود ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دکھائیں گے، سرفراز احمد
دوسری جانب آئی سی سی نے ماریشس کو کرکٹ کونسل کی ایسوسی ایٹ رکنیت دے دی ہے، جس کے بعد اب آئی سی سی کے کل رکن ممالک کی مجموعی تعداد بڑھ کر 111 ہو چکی ہے۔
آئی سی سی کے ان رکن ممالک میں 12 فل ممبرز یعنی ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک جبکہ 99 ممالک ایسوسی ایٹ ممبرز کے طور پر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے طے شدہ اصول و ضوابط کی مسلسل اور سنگین خلاف ورزی کرنے پر کرکٹ فرانس کو باقاعدہ طور پر ایک سخت نوٹس جاری کر دیا ہے اور ان سے اس حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












